the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سام سنگ نے اس سال موبائل ورلڈ کانگریس میں اپنی گلیکسی ایس سیریز کو تو پیش نہیں کیا تاہم اس کمپنی نے اپنے اب تک کے سب سے طاقتور ٹیبلیٹس کو ضرور متعارف کرا دیا ہے۔ گلیکسی ایس 8 کے لیے تو صارفین کو ممکنہ طور پر اگلے ماہ کے آخر تک انتظار کرنا ہوگا مگر جنوبی کورین کمپنی نے گلیکسی ٹیب ایس تھری اور گلیکسی بک ٹیبلیٹس ضرور ایونٹ کے دوران پیش کیے۔

 گلیکسی ایس ٹیب تھری 2048 1536 ڈسپلے کی ایچ ڈی آر پلے بیک ڈیوائس ہے جو کہ براہ راست ایپل کے آئی پیڈ پرو کے مقابلے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس میں آٹو کیلی بریٹڈ اسپیکرز کا فیچر بھی دیا گیا ہے۔ بنیادی طور پر گلیکسی ٹیب ایس تھری سام سنگ کا ایک اور نوٹ ٹیبلیٹ ہے جس میں 9.7 انچ کی امولیڈ اسکرین، چار جی بی ریم، کوالکوم اسنیپ ڈراگون 820



پراسیسر، 13 میگا پکسلز کا رئیر کیمرہ، 6000 ایم اے ایچ بیٹری اینڈرائیڈ 6.0 آپریٹنگ سسٹم اور ایس پین سمیت دیگر فیچرز موجود ہیں۔ گلیکسی ٹیب ایس تھری اگلے ماہ سب سے پہلے یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کی قیمت 679 سے 769 یورو ہوگی۔

 اس کے مقابلے میں 10 اور 12 انچ کے گلیکسی بکس ٹیبلیٹس ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ مائیکرو سافٹ سرفیس کے لیے خطرہ ہیں۔ گلیکسی بکس میں انٹیل پراسیسر دیا گیا ہے جو کہ بڑی اپلیکشنز کو آرام سے چلانے کے لیے کافی ہے جبکہ ایس پین کے ذریعے اپنی مرضی کے ڈیزائن ڈرا کیے جاسکتے ہیں۔ یہ ٹیبلیٹس ایل ٹی ای ریڈیو، 4 سے 8 جی بی ایم، 128 سے 256 جی بی اسٹوریج، ایس پین، امولیڈ ڈسپلے اور دیگر فیچرز کے ساتھ ہوں گے۔ ان کی قیمت اور فروخت کی تاریخ کا سام سنگ کی جانب سے اعلان نہیں کیا گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.